مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب نے پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

شیعہ نیوز:سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ پاتبندی کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی روک تھام کے لئے لگائی گئی ہے ۔

پاکستانی ایرلائن پی آئی اے نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا کے پھیلاو کا بہانہ بنا کر ایک بار پھر پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جب سے کورونا وبا شروع ہوئی اس وقت سے اب تک سعودی عرب اور عرب امارات نے سینکڑوں پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ جن ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان، ہندوستان ارجنٹائنا ، برازیل ، مصر ، فرانس ، جرمنی ، انڈونیشیا ، آئرلینڈ ، اٹلی ، جاپان ، لبنان ، پرتگال ، جنوبی افریقہ ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور امریکہ ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جن میں سے 6 ہزار 400 افراد ہلاک ہوئےہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button