سعودی عرب نے 33 ملکوں کے شہریوں کے عمرے پر پابندی عائد
شیعہ نیوز:ترکی میں دینی امور کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ترکی سمیت دینا کے تینتیس ملکوں سے عمرہ کی خواہش رکھنے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رہا ہے اور اس فہرست میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے ۔
ترکی کے دینی امور کے ادارے نے اپنے بیان میں سعودی عرب کی جانب سے اس اعلان کا ذکر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں رہنے والوں اور دوسرے ملکوں سے سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کو عمرے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو مسجد الحرام اور مسجد نبی میں عبادت کا شوق ہے تو اس کے لئے کورونا کا ٹیکا لگوانا ضروری ہے اور اسے وہی ویکسین لگایا جانا چاہیے جس کی تصدیق سعودی عرب کی حکومت نے کی ہو ۔
سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر روز ساٹھ ہزار لوگوں کے استقبال کے لئے تیار ہے ۔
بیان کے مطابق ترکی ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان ، ایران ، ہندوستان ، مصر و لبنان کے شہری عمرہ نہيں کر سکتے۔
خبرو ں کے مطابق ، اس فہرست کو مختلف ایام میں تبدیل بھی کیا جائے ۔
سعودی عرب کے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اس سلسلے میں کوئي نئی تبدیلی رونما ہوئی تو اس کا اعلان کیا جائے گا ۔
یاد رہے سعودی عرب نے عمرے پر سات مہینے سے عائد پابندی کو ختم کر دیا اور ہر روز مسجد الحرام میں بیس ہزار لوگوں کو عمرے کی ادائیگي کی اجازت کا اعلان کیا ۔
حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے