
دنیا
سعودی عرب کی جانب سے یوکرین میں امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری
شیعہ نیوز: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر خاموشی اختیار کرنیوالے سعودی عرب کی جانب سے نواں امدادی طیارہ یوکرینی عوام کے لیے امداد لے کر پولینڈ پہنچ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی امدادی طیارہ یوکرین کی سرحد کے قریب واقع ایئر پورٹ پہنچا ہے۔ جہاز پہنچنے کے بعد اب یہاں سے امدادی سامان یوکرین منتقل کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق 80 ٹن سامان میں جنریٹر اور بجلی کے آلات شامل ہیں۔