پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کوماموں بنادیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کو ماموں بنادیا۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے والی امداد کی رقم آج تک پاکستان نہ پہنچ سکی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں خود ساختہ پاکستانی سفیر و سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک مرتبہ پھر حکومت پاکستان کو ہرے بھرے خواب دکھا کر چونا لگادیا۔ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر رکھے جائیں گے جبکہ حکومت پاکستان نے بھی خوشی مناتے ہوئے تمام میڈیا چینلز اور کانفرنسوں میں سعودی عرب کے گن گانا شروع کردیے تھے لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سعودی ولی عہد بن سلمان کے ہاتھوں دینی اقدار کی پامالی اور فحاشی کی ترویج، امت مسلمہ میں تشویش پائی جاتی ہے

جس طرح سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی جیلوں میں قیدہزاروں پاکستانیوں کی رہائی کا اعلان پورا نہ ہوسکابالکل اس ہی طرح پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان بھی اب تک شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ یہ 3 ارب ڈالر صرف اسٹیٹ بینک میں اس لیے رکھے جارہے تھے کہ پاکستانی معیشت کو سہارا مل سکے اور حکومت پاکستان کو یہ رقم خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button