پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب کرونا وائرس کا گڑھ بن گیا، پاکستان آنے والےمزید 5 مسافروں میں کرونا نکل آیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ریاض سیزن اور مخلوط ناچ گانوں کے مسلسل پروگراموں کے سبب سعودی عرب کرونا وائرس کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مزید5 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے کراچی ایرپورٹ آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس مثبت آنے کا سلسلہ جاری، سعودی عرب سے آنے والے 5 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اس سے قبل بھی فلائٹ میں8 مسافروں کو کرونا وائرس کے سبب قرنطینہ منتقل کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پانچوںمسافروں کے کراچی ایئرپورٹ پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے، کورونا وائرس مثبت آنے پر پانچوں مسافروں کو محکمہ صحت سندھ کے کورنگی 5 اسپتال کے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں بڑی خبر، جعفرطیارسوسائٹی میں قتل ہونے والے مومن کے قاتل پکڑے گئے

مسافر سعودی ایئرلاین کی پرواز SV-700 کے زریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب سے کراچی آنے والے 20 سے زائد مسافروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ مہینے سے ریاض سیزن نامی بدنام زمانہ شو جاری ہے جس میں دنیا بھر سے گلوکار اور رقاصائیں پرفارم کرنے آرہی ہیں ، وہیں خواتین اور مردوں کی مخلوط ناچ گانے کی محفلیں بھی جاری ہیں جو سرزمین کعبہ پر گناہ کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button