مشرق وسطی
سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ ہے: سعودی وزیر خارجہ
شیعہ نیوز:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اخبار فائیننشل ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے مابین مذاکرات میں پیشرفت کی خبر دی ۔
فیصل بن فرحان نے ریاض اور تہران کے مابین ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دیناچاہتے ہیں۔
اخبار فائیننشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، ایران کی جانب سے قونصل خانہ اور اسلامی تعاون تنظیم کا نمائندہ دفتر کھولنے کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔
سعودی ٹیلی ویژن چینل الاخباریه نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ علاقے کی سلامتی کیلئے تہران اور ریاض کے مابین براہ راست مذاکرات ہو رہے ہیں۔