مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائيلی الیکشن میں نیتن یاہو کی شکست سے سعودی عرب بے حد خوفزدہ

شیعہ نیوز:اسرائيل کے آئي ٹوینٹی فور چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے چینل کو بتایا ہے کہ ریاض، اسرائيل کے پارلیمانی الیکشن پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے امید ہے کہ تیئیس مارچ کو منعقد ہونے والے الیکشن میں نیتن یاہو کو شکست نہیں ہوگي۔

مذکورہ ذریعے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا شاہی خاندان نہ صرف یہ کہ نیتن یاہو کو ترجیح دیتا ہے بلکہ انھیں پسند بھی کرتا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور اسرائيل برسوں سے خفیہ طور پر ایک دوسرے سے متعدد میدانوں میں تعاون کر رہے ہیں لیکن انھوں نے اپنے تعلقات کو ابھی تک باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ نے نومبر میں رپورٹ دی تھی کہ نیتن یاہو نے سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا ہے اور اس ملک کے ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکہ کے اس وقت کے وزیر خارجہ مائیک پومپیئو سے ملاقات کی تھی۔

آئي ٹوینٹی فور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو اس وقت سب سے زیادہ تشویش اس بات کی ہے کہ کہیں اسرائیل میں نیتن یاہو کے حریف یئیر لاپید اقتدار میں نہ آ جائيں کیونکہ وہ ممکنہ طور پر ایران کے سلسلے میں امریکی صدر جو بائيڈن کی پالیسی کا ساتھ دے سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close