سعودی عرب ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرے، حماس
شیعہ نیوز: حماس کے رہنما رافت مرہ نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محمد الخضری سمیت تمام فلسطینی رہنماؤں اور شہریوں کو رہا کردے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں حماس کے رہنماؤں اوردیگر فلسطینی بھائیوں کی گرفتاری اور مسلسل حراست فلسطینی قوم، فلسطینی کاز اور فلسطین سعودی عرب تعلقات کی توہین ہے۔
رافت مرہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب فلسطینی رہنماؤں اور شہریوں پر قائم مقدمات ختم اور انہیں اپنے گھرواپس جانے کی اجازت دے کیونکہ یہ لوگ بے گناہ ہیں اور انہوں نے کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیا۔
حماس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اس کے ایک رہنما محمد الخضری اور ان کے بیٹے سمیت حماس کے ساٹھ کے قریب کارکنوں اور حامیوں کو گرفتا کر رکھا ہے۔
اس سے پہلے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ سال فروری میں، سعودی جیل میں بند حماس کے رہنما الخضری کو طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے کے سبب سعودی حکام پر نکتہ چینی کی تھی اور الخضری کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔