پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب اسرائیل پر پھینکے جانے والے یمنی میزائلزکو اپنے فضائی حدود میں روکتا ہے،علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز:امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عرب اور مسلم حکمرانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ

چلو بھر پانی میں ڈوب مرو شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی اور نہتے بچوں اور عورتوں کے قتل عام کی وجہ سے اسرائیل سے کافر ممالک کولمبیا بولیویا چلی نے تعلقات منقطع کردئیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم کر رہے ہیں مگر

غزہ میں صہیونی دھشتگرد فوج کی وحشت و درندگی کے باوجود کئی مسلم ممالک نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو بے دخل تک نہیں کیا۔

علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے عظیم ھیرواور برادر ممالک ترکیہ امارات اردن مصر بحرین جنگ کے بعد اسرائیل سے تعلق کا پراسس مکمل کرنے کا اعلان کرنے والا عظیم برادر ملک سعودی عرب اسرائیل پر پھینکے جانے والے یمنی میزائلزکو اپنے فضائی حدود میں روکتا ہے انہوں نے کہا کہ عظیم مسلمان ممالک اردن سعودی عرب امارات نے اسرائیلی فضائیہ کی مدد بھی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button