اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ملکوں کیلئے تمام ویزے بند کر دیئے

اب اس پابندی کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی، پرانی درخواستوں میں تاخیر یا رد ہو سکتی ہیں، جن افراد کو ویزا ملا لیکن سعودی عرب داخل نہیں ہوئے وہ داخلے میں دقت کا سامنا کر سکتے ہیں۔ اس کیساتھ ہی سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کیلئے عارضی طور پر روک دیئے ہیں

شیعہ نیوز: سعودی عرب نے ایک اہم اعلان میں پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے "بلاک ورک ویزہ کوٹہ” کا اجرا جون 2025 تک کیلئے معطل کر دیا۔ متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ بلاک ورک ویزا ایک ایسا کوٹہ ہوتا ہے جو سعودی کمپنیاں پہلے سے منظور کروا کر مخصوص ممالک سے ورکرز منگوا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی عوام کا حق خود ارادیت قابل بحث نہیں، غزہ ٹریبونل کا اعلان

اب اس پابندی کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی، پرانی درخواستوں میں تاخیر یا رد ہو سکتی ہیں، جن افراد کو ویزا ملا لیکن سعودی عرب داخل نہیں ہوئے وہ داخلے میں دقت کا سامنا کر سکتے ہیں۔ اس کیساتھ ہی سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کیلئے عارضی طور پر روک دیئے ہیں، یہ پابندیاں جون 2025 کے اختتام تک جاری رہیں گی اور امکان ہے کہ حج سیزن کے بعد نرمی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button