مشرق وسطی

ایران کے ساتھ انسداد منشیات مہم میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، سعودی عرب

شیعہ نیوز: سعودی عرب نے منشیات کے خلاف مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ایران کے ساتھ انسداد منشیات کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں سعودی سفارت خانے کے دفتر برائے انسداد منشیات سربراہ سعید محمد الوداعی نے ایران کے انسداد منشیات ہیڈکوارٹر کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر محمد نریمانی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کا صہیونی منصوبہ، حزب اللہ کی شدید مذمت

اس موقع پر الوداعی نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان منشیات کے خلاف جنگ میں قریبی تعلقات کو فروغ دیا جانا چاہیے۔ منشیات کی اسمگلنگ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جو سرحدوں اور براعظموں سے ماورا ہے، اور اسی لیے ممالک کے درمیان مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں منشیات کی اسمگلنگ حرام اور جرم شمار ہوتی ہے، اور ایران و سعودی عرب جیسے اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ تمام دستیاب وسائل کے ساتھ اس ناسور کا مقابلہ کریں۔

الوداعی نے بتایا کہ سعودی عرب میں ضبط کی جانے والی منشیات کا ۵۰ فیصد حصہ پڑوسی ممالک سے تعاون کے ذریعے سامنے آیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین موجود سیکیورٹی معاہدے میں منشیات کے خلاف تعاون کی شق کو دوبارہ فعال کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سمت میں عملی اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایران میں سعودی سفارت خانے کا انسداد منشیات دفتر دوبارہ فعال کردیا گیا ہے اور توقع ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ تعاون صرف معلومات کے تبادلے تک محدود نہ رہے بلکہ افرادی قوت کی تربیت، تجربات کا تبادلہ اور دیگر میدانوں تک وسعت اختیار کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button