سعودی عرب کا لبنان اور صیہونی رجیم کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم
شیعہ نیوز: سعودی وزارت خارجہ نے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
شیعہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس سلسلے میں بین الاقوامی کوششوں کو سراہا۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا : لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس سلسلے میں بین الاقوامی کوششوں کو سراہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ کوششیں قرارداد 1701 کے نفاذ کا باعث بنیں گی۔
یہ بھی پرھیں : وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز
واضح رہے کہ لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد امریکہ اور فرانس نے اس بارے میں مشترکہ بیان جاری کیا۔
اس مشترکہ بیان میں مذکورہ جنگ بندی معاہدے کی توقعات کی وضاحت کی گئی ہے جس کی فریقین نے ضمانت دی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے مطابق اس جنگ بندی کا مطلب ’’دشمنی کا مستقل خاتمہ‘‘ ہوگا۔
لبنان میں اعلان کردہ جنگ بندی پر عمل درآمد آج صبح 4 بجے سے شروع ہوا۔