مشرق وسطی

سعودی عرب کا پاکستان اور ایران تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم

شیعہ نیوز: سعودی عرب نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور ایک دوسرے کے سفیروں کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلقات کی بحالی کا فیصلہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل حماس کو تباہ کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

بیان میں کہا گیا ہے کہ پُرامن ذرائع اور بات چیت کے ذریعے تمام اختلافات کو حل کرنا مثبت عمل ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کا واحد راستہ علاقائی استحکام اور فلسطینی مسئلے کے حل کے ساتھ ہے۔

امریکی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہماری توجہ غزہ میں کشیدگی کم کرنے پر مرکوز ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہمیں فلسطین کے مسئلے کے حل پر توجہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ مستند اور ناقابلِ واپسی فلسطینی ریاست کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button