سعودی عرب کے سفیر وزارت خارجہ میں طلب، کئی ایرانی شہریوں کو سزائے موت دینے پر شدید احتجاج
شیعہ نیوز: وزارت خارجہ کے سفارتی تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل کریمی شصتی نے سعودی عرب میں 6 ایرانی شہریوں کو سزائے موت دینے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
کریمی شصتی نے اعلان کیا ہے کہ ان ایرانی شہریوں پر چند سال قبل منشیات کی اسمگلنگ کا الزام لگایا گیا تھا اور اس دوران وزارت خارجہ نے انہیں رعایت دلوانے کی کافی کوشش کی لیکن سعودی حکام نے ان ایرانی شہریوں کو سفارت خانے کو اطلاع دیے بغیر موت کی سزا دیدی۔
یہ بھی پڑھیں : مزاحمت جاری ہے اور اس نے اپنی طاقت بحال کرلی ہے، شیخ نعیم قاسم
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا یہ اقدام ناقابل قبول، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی اور قونصل خدمات کے کنوینشن کے منافی ہے۔
کریمی شصتی نے کہا کہ سعودی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ایران کے شدید اعتراض کا اعلان کیا گیا اور اس غیرقانونی حرکت کو عدالتی شعبے میں تعاون پر مبنی دونوں ممالک کی مفاہمت کے منافی قرار دیا۔
واضح رہے کہ اس موضوع کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ کی قانونی اور قونصل خدمات کا وفد ریاض بھیجا جا رہا ہے۔