دنیا

سعودی آرامکو حملے کے جواب میں روس بھی میدان میں آگیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں چین کے بعد سعودی عرب اور امریکہ کی ایران کشیدگی سے متعلق روس نے بھی اپنا مؤقف دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک طرف جہاں امریکہ اور سعودی عرب نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا الزام ایران پر دھرا ہے تو دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات کے حملے میں مبینہ طور پر عراق کی سر زمین استعمال کی گئی ہے۔

اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروا نے واضح اور جامع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور خطے سے باہر کے ممالک سعودی آئل تنصیبات حملوں پر جلد بازی میں نتیجہ نہ نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں زیرِ بحث سخت جوابی ردعمل کی تجاویز ناقابل قبول ہیں لہٰذا خطے اور باہر کے ملک ایسے اقدامات سے باز رہیں جن سے خطے کے استحکام کو نقصان پہنچے۔

روسی وزرات خارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے متعلق امریکی پالیسی کے تناظر میں غیرتعمیری اقدامات نقصان دہ ہوں گے۔

دوسری جانب انقرہ میں سکیورٹی کانفرنس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی صدر ولایمیر پیوٹن نے قرآن مجید کی آیت کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ قر آن پاک میں فرمایا گیاہے کہ عوام کے تحفظ کے علاوہ ہر قسم کا تشدد منع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روس سعودی عوام کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button