مشرق وسطی

سعودی آرامکو آئل تنصیبات پر یمن کا ایک اور حملہ

شیعہ نیوز : یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں آرامکو آئل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج پیر کے روز یمنی فوج کی بےمثال کارروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فورسز نے جدہ میں آرامکو آئل تنصیبات پر میزائلی حملہ کیا ہے۔

یحیی سریع نے مزید کہا کہ آرامکو آئل تنصیبات پر قدس 2 میزائل سے حملہ کیا گیا جس کے بعد وہاں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کی قطار لگ گئی۔

یمنی فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ یمن کی مسلح افواج ملک کی مکمل آزادی و خودمختاری تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور خارجی دشمن کے مقابلے میں یمن کا دفاع کریں گی۔

واضح رہے کہ یمنی فورسز نے اس سے قبل بھی سعودی عرب کی آرامکو آئل تنصیبات، ابہا و جیزان ہوائی اڈوں ، خمیس مشیط فوجی اڈے اور سعودی عرب کے دیگر حساس اور بنیادی اہداف کو بارہا میزائلی اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button