مشرق وسطی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے، سعودی ولی عہد پہلے مرحلے میں پاکستان اور دورے کے دوسرے مرحلے میں بھارت روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے جب کہ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا، سعودی ولی عہد جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے۔

ذائع کے مطابق محمد بن سلمان دورہ پاکستان میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے جب کہ ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے، ان ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دفاعی تعلقات مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بھی بات ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے دورے میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پربھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button