مشرق وسطی

سعودی ولیعہد کو دیوار سے لگانے کا انکشاف

شیعہ نیوز:ترجمان وائٹ ہاؤس نے میڈیا کو بتایا کہ جوبائیڈن سعودی ولی عہد کے بجائے صرف شاہ سلمان کے ساتھ بات چیت کریں گے اور صرف سعودی شاہ سے ہی رابطہ رکھیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے شروع میں سعودی عرب کے ساتھ روابط نئے سرے سے طے کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ یمنی مسلمانوں پر دباؤ بڑھانے کے لیے کام کررہا ہے اور یمن کے عوامی حکومت پر عائد کردہ اقوام متحدہ کی پابندیاں برقرار رہیں گی۔

یمن کے امور میں امریکی مندوب تموتھی لینڈر کنگ نے نہایت مضحکہ خیز دعوی کیا کہ سعودی عرب میں شہریوں کی املاک پر حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یمنی فورسز امن سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن یمن میں بحران کے حل کے لیے سعودی عرب ، یمن کے مفرور صدر اور اقوام متحدہ میں یمن کے لیے خصوصی ایلچی گریفتھس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظرہیں۔

دوسری جانب یمن کے حالات پر نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ یمن کے عوام جو چھے برسوں سے سعودی اتحاد کے مکمل محاصرے میں ہيں اور انتہائی سخت و دشوار حالات میں ز‍ندگی گزار رہے، ان کے بارے میں امریکی حکام کا یہ کہنا کہ وہ امن کے عمل سے گریزان ہیں، انتہائی مضحکہ خيز ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ یمنی عوام کی استقامت اور پائیداری کے سامنے بے بس سعودی عرب اور امریکہ کو اس طرح کے گمراہ کن اور مضحکہ خيز بیانات دینے پر محبور ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button