مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی درباری ملاؤں کے فتووں نے ہزاروں مسلمانوں کا قتل کروایا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی علماء کی انجمن "انجمن علمائے یمن” نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی دربار کیساتھ وابستہ نام نہاد علماء نے دین مبین اسلام کا چہرہ بگاڑ رکھا ہے۔

مولانا عبدالسلام الوجیہ، سربراہ انجمن علمائے یمن نے کہا ہے کہ سعودی دربار کیساتھ وابسہ نام نہاد علماء کے فتووں کی بنیاد پر ہی سعودی حکومت کیطرف سے عرب ممالک سمیت تمام اسلامی دنیا میں خود مسلمانوں پر ہی ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی دربار کیساتھ وابستہ نام نہاد علماء پوری دنیا میں ہونے والے سعودی جرائم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ سعودی درباری علماء علم کی نعمت سے بھی بےبہرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی دربار کیساتھ وابستہ علماء، علمائے اسلام کہلانے سے کہیں زیادہ معبد کے کاہن کہلوانے کے لائق ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سعودی درباری علماء کے ہر ایک فتوے کے ذریعے عالم اسلام میں ہزارہا لوگ قتل کئے جا رہے ہیں۔

مولانا عبدالسلام الوجیہ نے کہا کہ سعودی عرب کے درباری علماء کے فتوے امریکہ کے مفاد کی حفاظت اور امریکی خوشی کیلئے اسلامی احکامات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر مبنی ہیں لیکن دین مبین اسلام ان فتووں سے بَری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button