مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی درندگی جاری، 1دن میں 170بار بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب نے اپنے پڑوسی اور غریب مسلمان ملک یمن پر جاری جارحیت کو درندگی میں بدل دیا ہے، سعودی فضائیہ کی جانب سے یمن پر ایک دن میں 170 بار بمباری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمن کے مختلف علاقوں بشمول صعدہ اور حجہ پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر 170 بار بمباری کی جس میں درجنوں عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے اتحاد میں شامل جارح ممالک کے طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر دو دونوں میں 50 بار بمباری کی۔ فوجی ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں میں متعدد افراد شہید وزخمی اور وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button