
سعودی ڈکٹیشن کے نتائج آنے لگے، پاکستان سہ ملکی منصوبے سےفارغ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عمران خان کی جانب سےامریکی و اسرائیلی غلام ،آل سعود وعرب امارات کے دباؤ پر مسلم امہ کی جانب سے منعقدہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے انکارکے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی زیر اثر چلنے والی اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی ناکامی کے بعد مسلم ممالک کی جانب سے امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلیے منعقدہ کوالالمپور سمٹ میں سعودی و اماراتی دباؤ پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے شرکت سے انکار کردیا تھا۔
پاکستانی وزیراعظم کی کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنیکی وجہ سے پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا ہے۔ کوالالمپور سمٹ کے اعلامیہ کے مطابق ترکی اور ملائیشیا ءکے علاوہ قطر مل کر چینل بنائیں گے۔اس سے قبل یہ چینل پاکستان، ترکی اور ملائیشیاء نے مل کر بنانا تھا۔
خیال رہے کہ عمران خان نےدورہ سعودی عرب کے بعد دورہ ملائیشیا منسوخ کر دیا تھا۔ پاکستان نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت کرنی تھی جس میں 52 ممالک کے 400 نمائندے سمیت 250 سیاستدان، صدور اور رہنما شریک ہوں گے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردغان، قطری امیر شیخ تمیم بن حم آل ثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی کو بھی کولالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
سمٹ 18 سے 21 دسمبر کو ملائیشیا میں منعقد ہورہی ہے جس میں پاکستان ، سعودی عرب، امارات اور بحرین شریک نہیںہورہے۔