نشے میں دھت سعودی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر، پاکستانی جوان جاں بحق
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پاکستانی جوان جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مارگلہ روڈ پر پیش آیا، سعودی عرب کےسفارت کار کی کار نے سڑک پر جاتے موٹر سائیکل سوار کو پیچھے سے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 26 سالہ محمد عرفان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان خطرناک بیماری کا شکار، آپریشن کردیا گیا
ذرائع کے مطابق سعودی سفارت کارنشے کی حالت میں گاڑی چلارہا تھا جس کے سبب پاکستانی نوجوان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔
پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار کی حدود میں پیش آئے ٹریفک حادثے میں سعودی عرب کے سفارت کار کی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت کے بعد سفارتکار کو تھانہ شالیمار منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات پاکستان کو اپنی کالونی سمجھتے ہیں اوران ملکوں میں پاکستانیوں کی تذلیل کے ہزاروں واقعات منظر عام پر آچکے ہیںتاہم اب پاکستانی دارلحکومت مین سعودی سفارتکار نے موٹرسائیکل سوار پاکستانی جوان کو گاڑی کی ٹکر مار کر جاں بحق کردیا ہے۔