دنیا

سعودی سفارتخانہ بند نہیں ہوا ہے: طالبان کا دعوی

شیعہ نیوز:افغان نیوز ایجنسی آوا نے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ سعودی سفارتخانے کو عملے کی ٹریننگ کی غرض سے عارضی طور پر بند کیا گیا ہے اور بہت جلد اس سفارتخانے کی ‎سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔
ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ کابل میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے بند ہوجانے کی خبروں کی تردید کی جاتی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سعودی سفارتی عملہ ایک ہفتے بعد کابل لوٹ آئے گا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ ریاض نے کابل میں واقع سعودی سفارتخانے کے 19 کارکنوں کو واپس بلا لیا ہے اور سعودی حکام کی جانب سے اس اقدام کی کوئی وضاحت بھی نہیں دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button