مشرق وسطی

سعودی اتحاد کی تیل بردار جہازوں کی الحدیدہ بندرگاہ پرپابندی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی قومی تیل کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد ایندھن کے حامل جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہونے دے رہا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی تیل کمپنی کے بیان میں آیا ہے کہ سعودی اتحاد نے گذشتہ ستتر دنوں سے ایندھن کے حامل چھے بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

یمن کی قومی تیل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد جان بوجھ کر عوام پر دباؤ ڈالنے اور ان کے مسائل بڑھانے کے لئے ایندھن لانے والے جہازوں کو روکے ہوئے ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے گذشتہ رات یمن کے صوبہ الحدیدہ کے الدریھمی شہر پر سخت گولہ باری کی ۔

شہر الدریہمی ایک عرصے سے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور ان کے ایجنٹوں کے شدید محاصرے میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button