مشرق وسطی

سعودی اتحاد نے یمنی عوام کے لئے خوراک کے بحری جہاز روک لئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے اس بندرگاہ کے اطراف میں ایندھن اور غذائی اشیاء کے حامل تیرہ بحری جہاز روک رکھے ہیں اور دیگر جہازوں کو بھی لنگرانداز نہیں ہونے دے رہا ہے۔

یمن کی المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الحدیدہ بندرگاہ کے حکام نے بتایا ہے کہ جن بحری جہازوں کو سعودی اتحاد کے فوجیوں نے روک رکھا ہے اس میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار ٹن ایندھن ، تقریبا آٹھ ہزار پانچ سو ٹن گیس ، اڑسٹھ ہزار ایک سو تیس ٹن غذائی اشیاء ہیں ۔

روکے جانے والے جہازوں کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس ہے لیکن سعودی اتحاد ، یمن کے عوام پر دباؤ ڈالنے کے لئے ان جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے اور انھیں روکے ہوئے ہے۔

یمن کی مستعفی حکومت اور تحریک انصاراللہ کے درمیان تیرہ دسمبر دوہزار اٹھارہ کو سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہونے والے امن مذاکرات میں الحدیدہ اور تعز صوبوں کے بارے میں کچھ سمجھوتے ہوئے تھے تاہم سعودیوں کی مداخلت کے باعث ان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک نے اعلان کیا ہے کہ بارہ ملین یمنیوں کو قحط کا سامنا ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے تخریبی اقدامات نہ صرف اس ملک میں خوراک و دوا کی شدید کمی کا موجب ہیں بلکہ جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید اور ہزاروں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button