مشرق وسطی

سعودی فضائی حملے، یمن کے صوبہ الحدیدہ پر وحشیانہ بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن پر وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے تازہ ترین فضائی حملوں میں صوبہ الحدیدہ کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب نے یمن کے صوبہ الحدیدہ پر شدید بمباری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن پر گزشتہ 5 برس سے سعودی عرب کے وحشیانہ اور سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب یمن میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ۔ جس کے بعد اس نے یمن کی شہری آبادی کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر عرب ممالک کے ساتھ مل کے، مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی اس غریب عرب ملک کا زمینی ، بحری اور فضائی محاصرہ بھی کر رکھا ہے ۔

اس دوران جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہوگئے ہیں تاہم سعودی حکومت اور اس کے اتحادی یمنی عوام کی استقامت کی بنا پر اب تک اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button