
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
سعودی عرب، شیعہ نشین علاقے قطیف پر فوجی حملےمیں شیعہ جوان شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کےشیعہ نشین علاقے قطیف پر محمد بن سلمان کی فورسز کے حملہ میں شیعہ جوان شہیدہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں چلنے والی سیکیورٹی فورسز نے کچھ روز قبل سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقے قطیف پر حملہ کیا تھا جس میں ماجد عبداللہ آل آدم نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا۔
زخمی ہونے والا یہ شیعہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے سرگرم مذہبی کارکن ابراہیم عیسی آل اسماعیل کو بغیر وجہ بتائے حراست میں لیا تھا اور تاحال ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔
سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کی مجموعی آبادی دس سے پندرہ فی صد بتائی جاتی ہے جو زیادہ تر ملک کے تیل سے مالا مال مشرقی علاقوں میں آباد ہیں۔