مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود کے فوجیوں کا شیعہ نشین علاقے القطیف پر حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے فوجیوں نے مشرقی سعودی عرب کے علاقے القطیف کے شہر العوامیہ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی اہلکاروں نے بد ھ کی شام بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ شہر العوامیہ پر حملہ کیا ہے ۔

اس حملے میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف کے شہر العوامیہ کے عوام کی سرکوبی ، سعودی حکومت کا روز مرہ کا معمول بن چکی ہے۔القطیف کا شہر العوامیہ ، شیعہ آبادی کا شہر ہے ۔

اس شہر کے عوام سعودی حکومت کے ظلم و ستم کا ہمیشہ نشانہ بنے ہیں ۔

اب تک سعودی فوجیوں کے حملوں میں شہر العوامیہ کے درجنوں باشندے شہید ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں عام شہریوں ، سیاست دانوں اور شہری حقوق کے لئےکام کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button