سعودی ایما پر کالعدم سپاہ صحابہ کی فرقہ وارانہ سرگرمیاں شروع
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں ایک مرتبہ پھر ملک دشمن وہابی کالعدم گروہ سپاہ صحابہ نے اپنی فرقہ وارانہ سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ریالوں پر پلنے والا ملک دشمن وہابی کالعدم گروہ سپاہ صحابہ جو موجودہ اہلسنت والجماعت کے نام سے کام کر رہا ہے نے اپنی فرقہ وارانہ سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔
کراچی کے علاقےسائٹ ایریا میں اس دہشتگرد گروہ نے اپنا جلسہ کیا جس میں اس دہشتگرد گروہ نے اپنے ماضی کے مطابق شیعہ مسلمانوں کے خلاف ’’شیعہ کافر ‘‘ کے نعرے لگائے۔
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد نے ان دہشتگردوں اور ان کے آقاؤں کی کمر توڑ دی تھی تاہم سعودی فنڈنگ کی بحالی کے بعد یہ دہشتگرد گروہ دوبارہ منظم ہو رہے ہیں۔
سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان میں دہشتگروں اور ملک دشمن عناصر کو استعمال کیا تاکہ اپنے آقا امریکہ کی خوشنودی کیلیئے پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل کر اسے کمزور کیا جاسکے۔
حکومت اور سیکیورٹی ادارے اس دہشتگرد گروہ کو لگام ڈالیں اور ان حرکات کا قلع قمع کریںکہیں یہ دہشتگرد گروہ پھر سے سعودی ایما پر وطن عزیز میںفرقہ واریت کی آگ پھیلانے میں کامیاب نہ ہوجائیں۔
واضح رہے کہ اس ہی دہشتگرد گروہ اور اس سے منسلک دیگر گروہوں نےوطن عزیز پاکستان میں 20 ہزار سے زائد شیعہ مسلمانوں کی منظم نسل کشی کی اور بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ دیکھ کر شہید کیا۔