اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی بھارتی یاری، چین کا ایک بار پھر پاکستان پر بڑا احسان

اسرائیل کو تسلیم نہ کرنےکے سزا دیتے ہوئے سعودی عرب نے پاکستان کو دیئے گئے 3ارب ڈالر واپس مانگ لیئے ، چین کا ایک بار پھرپاکستان پر بڑا احسان ، سعودی قرض کے مزید ایک ارب ڈالرچین نے پاکستان کے حوالے کردیئے جو کہ آئندہ ہفتے سعودی کو ادا کردیئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کےدرمیان کرنسی سویپ معاہدہ جلد بحال کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اگلے ہفتے کرے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین پاکستان کو کرنسی سویپ معاہدے کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالر دے گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی معاہدے ہیں، پاک چین معاہدوں کی تفصیل شیئر نہیں کرسکتے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اگلے ہفتے کرے گا۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں اُس وقت کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے جس کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈپازٹ کرے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔ اس کے بعد یہ پیسے قسطوں کی صورت میں پاکستان کو منتقل کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اگست 2020 میں ایک ارب ڈالر واپسی کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودیہ کی معیشت پر کافی دباؤ آیا ہے، تیل کی قیمتیں جس طرح گری ہیں یہ ایک تاریخی حقیقت ہے، اس کا اثر ان کی معیشت پر پڑا، انہوں نے ہماری مشکلات کو سمجھا اور ہم نے ان کی مشکلات کو سمجھنا ہے ان کے لیے ہم کل بھی حاضر تھے آج بھی حاضر ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا محسن ہے، ہمیں احساس ہے کہ کتنے پاکستانی وہاں ہیں، ہمیں اس چیز کا بھی احساس ہے کہ انہوں نے آڑے وقتوں میں ہمارا ساتھ دیا، اس زمین کی حفاظت کے لیے ہم اپنی جان دینے کو تیار ہیں لیکن انہیں ہماری عوام کی خواہش کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button