دنیا

سعودی وزیر داخلہ اور ایرانی ادارہ حج کے سربراہ کی ملاقات، حجاج کے مسائل حل کرنے پر اتفاق

شیعہ نیوز: سعودی وزیر داخلہ نے ایرانی ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان حج سے متعلق تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ایرانی ادارہ حج و زیارت کے سربراہ علی رضا بیات سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان حج سے متعلق تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر داخلہ نے ملاقات میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بہتر تعلقات خوشی کا باعث ہیں جس کا فائدہ نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ پورے خطے اور عالم اسلام کو ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی مظالم پر مزید خاموشی ناقابلِ قبول ہے، پاکستان

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے تمام وسائل کو اللہ کے مہمانوں کی خدمت کو اپنے لیے باعث افتخار سمجھتا ہے۔

شہزادہ عبدالعزیز نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب میں نافذ قوانین و ضوابط کا احترام تمام زائرین کے تحفظ اور سکون کے لیے ضروری ہے۔ اُنہوں نے ایرانی حکام اور زائرین کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ باہمی ہم آہنگی جاری رہے گی۔

اس موقع پر ایرانی ادارہ حج و زیارت کے سربراہ علی رضا بیات نے ایرانی حجاج کے لئے انتظامات اور سہولیات فراہم کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم حج کے امور میں سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعاون اور مسائل کے حل کے لیے روابط مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے اور دونوں ممالک حج جیسے اہم مذہبی فریضے کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button