دنیاہفتہ کی اہم خبریں

یمن جنگ میں سعودی اتحاد کی بے بسی پر امریکہ پریشان

شیعہ نیوز: یمن کے نہتے عوام کی استقامت کے سامنے سعودی اتحاد کی بے بسی پر امریکہ کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ’ہم سعودی عرب میں بقول ان کے حوثیوں کے تمام ڈرون اور میزائل حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے ناقابل قابول ہیں، یہ خطرناک ہیں، یہ شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب پر ہو رہے حملوں کی تعداد پر ہمیں بے حد تشویش ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 سال سے شدید محاصرے اور تباہ کن جنگ کا سامنا کرنے کے باوجود یمنی عوام کی استقامت اور حوصلوں میں کسی قسم کی کمی نہيں آئی ہے اور یہی چيز سعودی آقاؤں کے لئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
علاقے کی صورتحال سے واقف حلقوں کا یہ ماننا ہے کہ امریکہ کو حقیقی تشویش اس بات سے ہے کہ یمن کی عوامی تحریک کو ایک ہفتے ميں کچلنے کے لئے جو بھرپور جنگ یمن کے نہتے شہریوں پر مسلط کی گئی تھی وہ سعودی عرب اور امریکہ کے لئے اب ایک رسواکن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button