مشرق وسطی

سعودی جنگی طیاروں کی صنعا پر بمباری، متعدد افراد شہید و زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن پر سعودی جارحیت و بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے متعدد بار بمباری کی ہے جس ميں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صنعا میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے ٹی وی چینل المسیرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شہری آبادی پر 6 بار بمباری کی اور سعودی عرب کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر یمنی فورسز نے قبائل نے بھی ایک کارروائی میں 5 سعودی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button