مشرق وسطی

سعودی جنگی طیاروں کی یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ اور حجہ پر شدید بمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف تازہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ اور صوبہ حجہ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں یمن کے مختلف علاقوں میں تیس بار سے زائد بمباری کی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا کہ اس عرصے میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے سب سے زیادہ شمالی صوبے صعدہ کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

جارح سعودی اتحاد کے توپخانوں نے بھی یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر شدید گولہ باری کی ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے توپ خانوں کے حملوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بھی الحدیدہ شہر کے انجینئرنگ کالج پر بمباری کی۔

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضارکافورس نے جارح فوج کے حملوں کے جواب میں یمن کے شمالی صوبے الجوف اور جنوب مغربی صوبے تعز میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button