سعودی جارحیت جاری یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری
شیعہ نیوز: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں مآرب اور الجوف میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے مآرب میں صرواح نامی علاقے کو اٹھارہ بار اور مدغل کو دو بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔
صوبے الجوف میں الحزم کو بھی کئی بار حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ابھی تک ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔
یاد رہے صوبے مآرب کا شہر انتہائی اسٹریٹجک اہمیت کا حامل شہر ہے جس کی آزادی کیلئے یمن کی قومی حکومت نے کچھ ماہ سے فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
مآرب یمن میں سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ تصور کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چھے برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسّی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔
اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔