سعودی جارحیت کے نتیجے میں 4 لاکھ یمنی شہری بے گھر ہوگئے۔ یو این
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے امور پناہ گزین کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں رواں سال کے دوران اب تک چار لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یو این رپورٹ کی ’’ٹویٹر‘‘ پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں سال 2019ء کے اوائل سے اب تک تین لاکھ 93 ہزار افراد نقل مکانی پرمجبور ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی کے نتیجے میں شہریوں کی نقل مکانی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
عالمی برادری کی طرف سے یمن میں ہجرت کرنے والے شہریوں کی بہبود کے لیے خاطر خواہ رقم نہیں دی گئی۔
رواں سال امداد دینے والے ملکوں نے یمنی پناہ گزینوں اور جنگ سے متاثرہ شہریوں کی امداد کے لیے دو ارب 60 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس وقت تقریبا 2 کروڑ یمنی جنگ کی وجہ سے خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں یا غیرملکی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔