مشرق وسطی

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز ہوگئی، ہسپتال منتقل

شیعہ نیوز: سعودی ذرائع نے فرمانروا شاہ سلمان کی ہسپتال منتقلی کی خبر دی۔

عربی 21 نیوز چینل نے بتایا ہے کہ سعودی ذرائع نے ملک کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جدہ کے کنگ فیصل اسپتال منتقل کرنے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی قتل عام میں مزید 79 فلسطینی شہید ،86 زخمی

تاہم سعودی عرب کی شاہی عدالت کے بیان کے مطابق شاہ سلمان کو معمول کے چیک اپ کے لیے داخل کیا گیا ہے جو چند گھنٹے جاری رہے گا۔

شاہ سلمان 2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے۔ 88 سالہ بادشاہ کو مئی 2022 میں طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔ وہ برسوں سے شدید بیمار ہیں۔ ان کے بعد ملک کے سب سے طاقتور حکمران ان کے بیٹے محمد بن سلمان ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی شاہی خاندان ملک کے بادشاہ کی صحت کی صورت حال پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے۔ شاہ سلمان نے 2020 میں پِتّے کی سرجری بھی کروائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button