مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی مفتی نے شادی شدہ خواتین کو شرمناک کام کی اجازت دے ڈالی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی مفتی ابو زقم نے اپنے فتوے میں سعودی شادی شدہ خواتین کو شرمناک کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی مفتی نے فتوی میں کہا ہے کہ سعودی خواتین اپنا غم بھلانے کے لئے شراب نوشی کرسکتی ہیں اور اپنے بے وفا شوہروں کو سبق سکھانے کے لئے غیر مردوں سے جنسی تعلقات استوار کر سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی مفتی ابوزقم نے سعودی خواتین کے لئے ایک فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بے وفا خاوند کی جانب سے انہیں نظر انداز کئے جانے پر پریشان ہوکر رونے پیٹنے کے بجائے اپنا غم مٹانے کے لئے شراب نوشی اور اپنے شوہروں کو سبق سکھانے اور اپنی جنسی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے غیر مردوں سے جنسی تعلقات استوار کر سکتی ہیں۔

سعودی مفتی نے جدہ میں نوجوانوں طلباء و طالبات کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں فقط مرد زات کو ہی حق حاصل نہیں کہ وہ شراب پیئے،غیر عورتوں سے ناجائز تعلقات رکھے اور ہر وہ کام کرے کہ جس کی وہ طاقت رکھتا ہو اور کسی کو جوابدہ نا ہو۔

مفتی ابوزقم نے سعودی خواتین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بگڑے ہوئے شرابی اور زانی شوہروں کی بے وفائی پر رونے پیٹنے پر اکتفاء نا کریں، بلکہ وہ اپنے حقوق خصوصاً وہ حقوق کہ جس کی خواہش وہ اپنے شوہروں سے توقع کرتی ہیں نا ملنے پر اپنا دکھ درد شراب کے ساتھ بانٹیں اور اپنی جسمانی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے خوبرو اور جاندار غیر مردوں خصوصاً جوانوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے جدت کے نام پر فحاشی، رقص و سرور کی محفلوں اور حرام کاموں سمیت شراب نوشی کی اجازت دی جا چکی ہے جبکہ اب سعودی مفتی کا ایک اور شرمناک فتوی سامنے آگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button