مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بن سلمان کی جانب سے مخالفین کو کچلنے کا سلسلہ جاری، 200 افراد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے کرپشن کے الزام میں 200 سے زائد سعودی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے کرپشن کے الزام میں 200 سے زائد سعودی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ سعودیہ عرب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ماتحت چلنے والی انسداد رشوت ستانی مہم کے تحت درجنوں وزارتوں کے 207 ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے قومی اینٹی کرپشن کمیشن نےگزشتہ روز ان گرفتاریوں کا اعلان کیا تھا تاہم گرفتار کیے گئے افراد کے نام اور کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد اپنے اقتدار کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں مخالفین کو مختلف بہانوں سے کچل رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button