اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی حکمران سرزمین وحی پرنائٹ کلب، جواخانےکھولیں گےتو عذاب تو آئےگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجازہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم حکمران سرزمین وحی پر نائٹ کلب اور جوا خانے کھولیں گے، اسلام کے بنیادی عقیدہ توحید کو ماننے والے اور بتوں کو توڑنے والے سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیرو کار ہونے کا دعویٰ کرنیوالے اپنے ملک میں سرکاری سطح پر ہندوستان کے وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہوکر مندروں کے افتتاح کریں گے، تو کورونا وائرس جیسے عذاب تو اللہ تعالیٰ نازل کرے گا۔

پیر اعجازہاشمی نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے گھر خانہ کعبہ اور روضہ رسول کے دروازے ہم پر بند کرکے اعلان کر دیا ہے کہ اے مسلمانوں تم نے قرآن و سنت کا راستہ چھوڑ دیا ہے، جاو میرے گھر سے دفع ہو جاو، دل خون کے آنسو روتا ہے کہ یہ اللہ کی ناراضگی ہے کہ بیت اللہ جہاں چوبیس گھنٹے طواف جاری رہتا تھا، وہاں ویرانی ہے، ہم پر روضہ رسول کا دروازہ بھی بند کر دیا گیا ہے اور یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم قبر مطہر پیغمبر کی زیارت بھی نہیں کر سکتے۔ وہاں کھڑے ہو کر درود و سلام پڑھ کر اپنی عقیدت کا اظہار بھی نہیں کر سکتے۔ یہ ہمارے لیے سزا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس کے بعد دنیا بھر اور خاص طور پر اسلامی دنیا میں پیدا شدہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ پیر اعجازہاشمی نے کہا کہ اللہ ہمیں معاف کرنا چاہتا ہے مگر ہم مسلمان توبہ کیلئے تیار نظر نہیں آ رہے، ہماری اجتماعی غیرت ایمانی بھی ختم ہوتی جا رہی ہے، ایک دوسرے کا دکھ درد بھلا کر ہم نے عربی اور عجمی کی تفریق کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے، ہم نے تقویٰ اور اتحاد امت کا راستہ چھوڑ کر اپنی سیاست کو بچانے کی فکر میں امریکی غلامی پر فخر کرتے اور اپنے ہی برادر اسلامی ممالک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

اعجازہاشمی نے کہا کہ گویا اللہ کے سامنے جھکنے والے امریکہ کے سامنے جھک کر اقتدار اور دولت کے پجاری بن گئے ہیں، کورونا وائرس کا ابھی تک علاج نہیں، اس نے پوری دنیا میں انسانیت کو بے بس کر دیا ہے۔ کیا شان ہے رب ذوالجلال کی 5 اگست 2019ء سے کشمیریوں کے لاک ڈاون پر خاموش رہنے والی پوری دنیا اب خود بے بس ہوکر لاک ڈاؤن ہو گئی ہے، یہ انسانوں کیلئے عبرت اور سبق ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button