مشرق وسطی

سال کے آخری دن بھی یمن پر سعودی عرب کافضائی حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی اتحاد نے سال کے آخری دن بھی یمنی مسلمانوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ صوبہ الحدیدہ کے شہر الحالی کو چار کیٹوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق شہر الحالی کے الشہداء محلے پر جارح سعودی اتحاد کے اس حملے سے کچھ گھنٹے پہلے سعودی جنگی طیاروں نے بھی الحدیدہ کی فضاؤں میں پروازیں کی تھیں ۔

جارح سعودی اتحاد نے اتوار کی شب بھی صوبہ الحدیدہ کے بعض رہائشی علاقوں پر توپخانوں سے گولہ باری کی تھی ۔صوبہ الحدیدہ جارح سعودی اتحاد کے محاصرے میں ہے اور غاصب اتحادی فوجی ہر روز اس پر راکٹوں اور توپخانوں سے حملے کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button