مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی تیل تنصیبات حملے نے محمد بن سلمان کو ذہنی مریض بنادیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف سعودی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مجتہد نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آرمکو حملے  نے محمد بن سلمان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

بن سلمان مایوسی اور الجھن کی حالت میں ہیں۔ مجتہد نے مزید کہا ہے کہ اس مرتبہ آل سعود کے قریب اعصابی خرابی تک ہم آہنگ اور حقیقت میں ہنگامہ خیز اور اضطراب کی کیفیات نمایاں ہیں۔

مجتہد کا مزید کہنا ہے کہ محمد بن سلمان امریکہ سے نالاں ہے کیونکہ امریکہ کہتا ہے کہ عبقیق پر حملہ کا ایران سے بدلا لینا چاہئے مگر ایران پر ڈائریکٹ حملہ نہیں کرسکتے کیونکہ پھر ایران کا جوابی وار خطرناک ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سعودی حکومت پہلے سے کہیں زیادہ شدید جوابی حملوں کی منتظر رہے

واضح رہے کہ آرامکوآئل ریفائنری پر یمنی افواج کے حملوں نے سعودی حکام کے اوسان خطا کردیئے ہیں کیوں کہ سعودیہ سے دنیا کو تیل کی آدھی سپلائی منقطع ہوچکی ہے جس سے سعودی معیشت کو شدید نقصان کا سامنا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button