مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب اور امارات میں لڑائی، سعودی عرب کے اسلحہ گودام ميں دھماکہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی وزارت دفاع نے دارالحکومت ریاض کے جنوب میں واقع شہر "الخرج” ایک ہولناک دھماکے کی خبر دی ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیٹر دور تک اس کی آواز سنی گئي۔

سعودی اتحاد اور وزارت دفاع کے ترجمان ترکی المالکی نے اپنے ایک بیان میں مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجکر کر 10 منٹ پر ایک زور دار دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ الخرج شہر سے باہر ہوا ہے۔

بریگیڈیر ترکی المالکی نے اس دھماکے کو ایک حادثہ بتایا اور کہا کہ یہ دھماکہ اسلحے اور گولہ بارود کے ذخیرے میں اتفاقی طور سے پیش آيا ہے۔

ترکی المالکی کے بقول اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہيں ہوا ہے تاہم واقعے کی اعلی سطح پر تحقیقات شروع کر دی گئي ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں واقع جبل علی کی بندرگاہ میں زور دار دھماکہ ہوا تھا۔ بعض ذرائع نے اس دھماکے کو ایک حملے سے تعبیر کرتے ہوئے اُسے ریاض اور ابو ظہبی کے درمیان بعض مسائل پر جاری اختلافات سے مربوط قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button