مشرق وسطی

سعودی وزیر خارجہ کی ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے وزير خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ایران کو خلیج فارس کے عرب ممالک کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو امن و صلح کی دعوت دینے سے پہلے اپنی رفتار تبدیل کرنی چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزير خارجہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی کے ساتھ ملاقات میں ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے تمام ممالک کو ایران سے خطرہ لاحق ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے باہمی اختلا فات کو ختم کرنے کے سلسلے میں کویت کے بادشاہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیر خارجہ نے بھی ایران کو دھمکی دیتے ہوئے خطے کے لئے خطرہ قراردیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل اور سعودی عرب دونوں امریکی سرپرستی میں ایران کے خلاف کافی فعال اور سرگرم ہیں اور دونوں ممالک ایران کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی ناپاک کوشش میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button