سعودی عرب نے ہتھیاروں سے بھرے تین جہاز دہشت گردوں کودیے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی سپاہ پاسداران کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے اعلی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے ایران میں سرگرم دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر مدد اور ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں سعودی عرب نے جنگی ہتھیاروں اور وسائل سے بھرے تین جہاز دہشت گردوں کو دیئے ہیں۔ جنرل پاکپور نے کہا کہ ایرانی سپاہ نے ملک کے شمال مغرب، مغرب اور جنوب مشرقی علاقوں میں امریکہ کے حامی دہشت گردوں پر مہلک ضربیں وارد کی ہیں، سپاہ نے ان علاقوں میں سکیورٹی کو مضبوط بناتے ہوئے سکیورٹی کی ذمہ داریاں مقامی افراد کو سونپ دی ہیں۔
جنرل پاکپور نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے جیش الظلم گروہ کی حمایت اور مدد مسلسل جاری ہے۔ ایک عرب ملک نے اب تک ہتھیاروں سے لدے تین جہاز اس دہشت گرد گروہ کو فراہم کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے اندر کم سے کم 4 ممالک دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور اسرائیل شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غیر ملکی عناصر سے وابستہ دہشت گردوں پر ہماری قریبی نظر ہے۔