مشرق وسطی

الحدیدہ پر ایک مرتبہ پھر سعودی توپ خانوں کی گولہ باری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے شہر الحدیدہ پر ایک مرتبہ پھر توپ خانوں سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی توپ خانوں سے الجبلیہ کے علاقے پر 43 گولے داغے گئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ محاصرہ شدہ علاقے الدریھمی میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ سعودی جارحین نے الشجن علاقے پر بھی توپ خانوں سے گولہ باری کی ہے۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی شہید کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button