مشرق وسطی

سعودی عرب کا یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے شہر حیدان کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جبکہ یمنی فوج نے الحدیدہ میں سعودی عرب کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔

یمن سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر شمالی صوبے صعدہ کے شہر حیدان کے رہائشی علاقوں پر تھوڑے تھوڑے سے وقفے سے تین بار بمباری کی ہے۔

اس حملے میں ہوئے جانی نقصان کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حیدان شہر میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

دوسری جانب یمن کی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے مغربی شہر الحدیدہ میں جارح سعودی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے اس سے پہلے بھی اٹھارہ ستمبر کو یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کا ایک ڈرون طیارہ جنوب مغربی صوبے تعز میں مارگرایا تھا۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے گذشتہ بیس ستمبر کو جارح سعودی عرب کو مشروط طور پر جنگ بندی کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ وہ موقع سے فائدہ اٹھائے لیکن جارح سعودی اتحاد نے نہ صرف یہ کہ اس پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا بلکہ اس کے حملے بدستور جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button