مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب پر یمنیوں کا ایسا حملہ کہ آل سعود کے ہوش اُڑ گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون نے آج علی الصبح سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون "قاصف k2” نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیرکے ملک خالد ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک خالد ایئر بیس پر یہ دوسرا حملہ ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا جس میں اس ائیرپورٹ پر اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔انھوں نے کہا کہ اس ڈرون حملے میں قاصف دو کے، نامی ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا جس کے بعد ملک خالد ایرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔ ان ڈرون حملوں میں ملک خالد ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم، ہتھیاروں کے گودام اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ملک خالد ائیرپورٹ جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے خمیس مشیط کے قریب واقع ہے اور یہ ائیرپورٹ یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے آل سعود حکومت کا ایک اہم ترین فوجی ہیڈکوارٹر شمار ہوتا ہے۔

یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے گذشتہ ہفتے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت بند اور یمن کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا ڈرون حملے جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جوابی کارروائیوں میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button