
سعودیہ کی بھارت نوازی، سلیم صافی نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی شاہی حکومت کی نام نہاد پاکستان دوستی اور بھارت نوازی پر نامور صحافی سلیم صافی نے موجودہ حکومت کو آئینہ دکھا دیا ۔
عمران خان کے بجائے مودی کو ڈیووس ان ڈذرٹ کانفرنس میں بلانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ’’ یہ ہے سعودیہ عرب کی دوستی اور پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی ‘‘۔
انہوں نے کہاکہ اس سال حالات اچھےہیں اور کوئی مسئلہ نہیں تو سعودی عرب پاکستان کو بھول گیااور پھر اپنے دیرینہ دوست بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کوکانفرنس میں شرکت کیلئے بلا لیا ہے ۔
واضح رہے نریندر مودی سعودی شاہی حکمران آل سعود خاندان کی خصوصی دعوت پر سعودیہ عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالر کے 12منصوبوں پر معاہدوں کا امکان ہے۔
یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ پاکستان گذشتہ 40برسوں سےہمیشہ سعودی عیاش اور قابض حکمرانوں کے دفاع اور تحفظ کو اپنا شرعی اور آئینی وظیفہ قراردیتا آرہاہے لیکن ان سعودی نمک حرام حکمرانوں نے کبھی بھی امت مسلمہ یا پاکستان کے مفادات کو مقدم نہیں رکھا بلکہ الٹا ہمیشہ کمر میں خنجر ہی گھونپاہے اور ہمیشہ بھارت نوازی میں ہی مصروف رہاہے ۔