اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سوات، سی ٹی ڈی تھانےمیں دھماکے سے10 افراد جاں بحق 30 زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر 2 دھماکے سے10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس نے تصدیق کی کہ تحصیل کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ کے اندر دھماکا ہوا لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد تھانے کے کمرے کی چھت گرگئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں گلت بلتستان: تیز رفتار گاڑی 6 بچوں پر چڑھ دوڑی، 3 جاں بحق، 3 زخمی

پولیس نے بتایا کہ تھانے میں 2 دھماکے ہوئے جس کے ساتھ ہی بجلی منقطع ہوگئی اور آگ لگ گئی۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق 30 زخمی اسپتال لائے گئے جبکہ ایک زخمی دم توڑ گیا۔ متعلقہ ادارے کے ڈی ایس پی نے بتایا کہ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور دھماکے کے بعد زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

سیدو شریف اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button